عید الفطر پر حکومتی ادارے اشیا خوردونوش کی گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہے‘ گراں فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے رہے ‘ پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کی گئی اور سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50 سے 70روپے سے زائد میں فروخت‘چکن300‘بیف400اور مٹن8سے9سو روپے میں فروخت ہو تا رہا

جمعہ 8 جولائی 2016 15:07

لاہور/گوجرنوالہ /فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید الفطر پر حکومتی ادارے اشیا خوردونوش کی گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہے ‘ گراں فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کی گئی اور سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50سے70روپے سے بھی زائد میں فروخت کیے گئے‘ علامہ اقبال ٹاؤن، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ایجوکیشن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے مطابق دکاندار ان کو سبزیوں شہر یوں سے لوٹ مار کرتے رہے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 15 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ہوا بیکری مالکان نے دو پاونڈکریم کیک کی قیمت440روپے سے بڑھا کر500روپے کر دی، تندور مالکان نے عید الفطر کے دوران لوگوں کو روٹی اور نان 10 روپے میں فروخت کیے جبکہ ایک کلو دہی 75 روپے کی بجائے 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت کیا دودھ دہی کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ کیا جبکہ چکن300روپے تک بیف400اور مٹن800سے900روپے تک فروخت ہوتا رہا ہے تاہم کسی حکومتی ادارے کی جانب سے کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :