طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے سمیت5پروازیں منسوخ‘14سے زائد تاخیر کا شکار

جمعہ 8 جولائی 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے سمیت ایئربلیو، شاھین ایئر، ایمریٹس اور گلف ایئر کی ایک پرواز منسوخ جبکہ چودہ سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق طیارہ عدم دستیاب ہونے کی وجہ سے ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 کو منسوخ کر دیا گیا ہے ادھر متعدد فنی خرابیوں کیباعث پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709 ایک گھنٹہ لیٹ ہے جس کی دن 01:50 بجے رورانگی ہوئی ‘ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 سوا دو گھنٹے لیٹ ہوئی شاھین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 اڑھائی گھنٹے لیٹ رہی ۔

پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7842 تین گھنٹے 5 منٹ کی تاخیر سے صبح 09:15 بجے لاہور پہنچی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز پی کے 797 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ایمریٹس کی دبئی سے آنے والی پرواز 622 اکتالیس منٹ کی تاخیر سے لا ہور پہنچی‘ ایمریٹس کی لاہور سیدبئی جانے والی پرواز 623 ترپن منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

شاھین ایئر کی چین کے شہر گانگ ژو سے آنے والی پرواز 891 ایک گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز پی کے 748 دو گھنٹے سترہ منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7678 تین گھنٹے 50 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی بحرین سے آنے والی پرواز پی کے 290 چالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650 تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ گلف ایئر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ گلف ایئر کی لاہور سے بحرین جانے والی پرواز 765 دو گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :