ملتان ‘مفتی عبدالقوی کی زیر امامت نماز عید کی ادائیگی‘” گو مفتی گو “کے نعرے لگ گئے

جمعہ 8 جولائی 2016 15:06

ملتان ‘مفتی عبدالقوی کی زیر امامت نماز عید کی ادائیگی‘” گو مفتی گو ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سلفیاں بنوانے کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی نے ملتان میں نماز عید کی امامت کرائی۔ اس موقع پر لاگوں کی بڑی تعداد نے ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔مفتی عبدالقوی نے نلتان کے لانگے خان باغ میں نماز کی امامت کی۔

(جاری ہے)

نماز کے موقع پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے گو مفتی گو کے نعرے لگا دیئے تاہم ان کو پولیس نے منتشر کر دیا۔واضح رہے کہ متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سلفیاں بنوانے پر ملتان کے شہریوں نے ان کو نماز کی امامت سے روکنے کیلئے ڈی سی او کو ایک درخواست بھی دی تھی

متعلقہ عنوان :