سرحدوں کی نگہبانی مقدس فریضہ ہے ‘رینجرز کے جوانوں کاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے‘ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے‘ پنجاب رینجرزمقد س فرا ئض سے وا بستہ تمام تو قعا ت پر پو را اتر ے گی

ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی کی بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے عید کا مصروف دن گذار‘ علی الصبع رینجرز کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید کی جبکہ رینجرز ہسپتال کا دورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی اور ان میں پھل اور تحائف تقسیم کیے۔ بعد ازاں قصوراور لاہور بارڈر میں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے عیدملے اور مٹھائی تقسیم کی۔

آپ نے رینجرز جوانوں کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہاکہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ ملکی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آپ نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیاڈی جی رینجرز کاکہناتھاکہ پنجاب رینجرزاپنے مقد س فرا ئض سے وا بستہ تمام تو قعا ت پر پو را اتر ے گی انشا ء اللہ ۔

متعلقہ عنوان :