لاہور‘ ریسکیو 1122 کو عید کے موقع 6ہزار سے زائد رنگ کالز آنے کا انکشاف

جمعہ 8 جولائی 2016 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ریسکیو 1122 کو عید کے موقعہ 6ہزار سے زائد رنگ کالز آنے کا انکشاف ۔بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر لاہور کے شہریوں نے حد کردی اور ریسکیو 1122 کو فون کرکے عید کی مبارکبادیں دیتے رہے جبکہ متعدد لوگ بریانی پکانے کے طریقے جاننے کی کوشش میں بھی مصروف رہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ریسکیو 1122 کو 6806 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 6000 رانگ کالز تھیں جن کی وجہ سے ریسکیو رز کا بہت سا قیمتی وقت ضائع ہوا۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ ایسے اہم مواقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :