پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 8 جولائی 2016 14:52

لاہور/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے بعد بلاول بھٹو کشمیر کے مختلف علاقوں میں 2 جلسوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک جلسہ 14 جولائی کو راولا کوٹ میں ہو گا جبکہ دوسرا جلسہ 16 جولائی کو مظفر آباد میں منعقد کیا جائے گا۔