Live Updates

عمران خان نے چلکوٹ رپورٹ پر ٹونی بلیئرکے صرف اظہار افسوس کو شرمناک قراردیدیا

جمعہ 8 جولائی 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چلکوٹ رپورٹ پر ٹونی بلیئرکے صرف اظہار افسوس کو شرمناک قراردیدیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چلکوٹ رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ تعجب ہے عراق پرحملے اور179برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پرانھیں ندامت نہیں، ٹونی بلئیرہزاروں عراقیوں کی موت سے کیسے بری الذمہ ہوسکتے ہیں، کیاعراق اورخطے میں انتشارکے ذمہ دارامریکااوربرطانیہ نہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ٹونی بلیئرعرب ریاستوں میں کشیدگی اورانتشارسے کیسے انکاری ہوسکتے ہیں؟ ٹونی بلیئرانتہا پسندی اورداعش کے وجودسے بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے، جنگ میں غلط بیانی کا یقینی طور پر احتساب ہونا چاہیے، غلط بیانی سے پیداہونیوالی افراتفری سے موت کاکھیل آج بھی جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :