عید پر عوام کی خدمت کے پیش نظر پمز کے ڈاکٹرز نے فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی ادا کی ہے‘ ڈاکٹر آصف

جمعہ 8 جولائی 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کی خدمت کے پیش نظر عید کے روز بھی اپنے فرائض اور ڈیوٹی انجام دی ہے‘ کوئی بھی بیمار ہوسکتا ہے اس لئے اس کے علاج کے لئے ڈاکٹرز ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پمز میں عید کے تین دنوں میں بڑی تعداد میں مریض آتے رہے اور زیادہ تر شکایات معدے اور پیٹ کی خرابی کی بتائی گئیں۔

ایک ڈاکٹر آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پیشہ ایسا ہے کہ جس میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی شامل ہے، اس لیے انھیں عید کا دن کام کرنا ناگوار نہیں گزرتا۔ عید ایک ایسا تہوار ہے کہ جسے ہر کوئی اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ منانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں جب اکثریت اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو کچھ شعبے ایسے بھی ہیں کہ اس سے وابستہ لوگ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

ان میں سے ایک شعبہ صحت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پیشہ ایسا ہے کہ جس میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی شامل ہے، اس لیے انھیں عید کا دن کام کرنا ناگوار نہیں گزرتا۔شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ان افراد کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بیمار ہو سکتا ہے اور ایسے میں اسپتال سے اس کی توقع یہی ہوتی ہے کہ وہاں ڈاکٹر اور دیگر عملہ موجود ہو اور یہی سوچ انھیں اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں حوصلہ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :