مری ‘عیدمنانے کے خواہشمند مرنے مارنے پرتل گئے‘3ہزار کی گنجائش والے سیاحتی مقام پر45ہزار گاڑیاں آن پہنچیں

پولیس والے ٹریفک کے ساتھ سیاحوں کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتے رہے‘ دھینگامشتی پرکئی سرپھرے گرفتار ٹریفک کے درہم برہم نظام نے ملکہ کوہسار مری کے عاشقوں کو ایک دوسرے کا رقیب بنادیا‘ ایک دوسرے پر جوتے‘مکے ‘ لاتیں اور سب چلا دیے‘ مری میں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 8 جولائی 2016 14:46

مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) مری میں عیدمنانے کے خواہشمند مرنے مارنے پرتل گئے،3ہزار کی گنجائش والے سیاحتی مقام پر45ہزار گاڑیاں آپہنچیں،پولیس والے ٹریفک کے ساتھ ساتھ سیاحوں کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتے رہے، دھینگامشتی پرکئی سرپھریگرفتارکرلیے گئے۔ٹریفک کے درہم برہم نظام نے ملکہ کوہسار مری کے عاشقوں کو ایک دوسرے کا رقیب بنادیا،مری میں عید منانے کے خوا ہش مند مرنے مارنے پرتل گئے ، ایک دوسرے پر جوتے،مکے ،لاتیں اور سب چلا دیے۔

مری میں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹریفک پولیس کے مطابق صرف تین ہزار ایک سو گاڑیاں مری میں پارک کرنے کی گنجائش ہے لیکن 60ہزار گاڑیاں داخل ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل آیا شہری کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

(جاری ہے)

31ہزار گاڑیاں راستہ نہ ملنے کے باعث واپس لوٹ گئیں مری میں شاپنگ کے تمام ماضی کے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے جبکہ ہوٹل مالکان نے کرایوں میں دو سو فیصد اضافہ کردیا جس پر سیاحوں نے شدید احتجاج کیا جس ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ پانچ سے سات ہزار روپے تھا وہ بیس ہزار روپے تک وصول کیا گیا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی فروخت کی گئیں۔

مری میں ماضی کی عیدوں کی نسبت اس مرتبہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد آئی جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک فوج کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگ بلا خوف و خطر تفریحی مقامات پر آرہے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی عید کے روز ٹریفک بلاک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا اور انہوں نے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شہریوں کی مشکلات کے فوری ازالے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :