اسلام آباد ‘ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق‘ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے روز اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی پل سے نیچے نالے میں گرنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مہران گاڑی نمبر BU795 زیرو پوائنٹ کے پل پر ایک اور گاڑی کو تیزی سے اوورٹیک کرتے ہوئے گہرے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔

دریں اثناء اسلام آباد کے معروف بازار آبپارہ میں گارمنٹس کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس گئے جنہیں پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :