خاوند سے ناراض بیوی نہر میں کود کر جاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 14:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) جوگی چوک کے قریب اوور ہیڈ برج نیازی پل لوئر باری دوآب سے ایک شادی شدہ عورت زاہد ہ نے چھلانگ لگا کر جان دے دی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 82ڈی کے محمد حسین بلوچ کی شادی کنجوانی میں اس کی کزن زاہدہ سے عرصہ دو سال قبل ہوئی تھی اور میاں بیوی میں ناراضگی ہو گئی اور زاہدہ روٹھ کر عید پر میکے چلے گئی ٹرو کے روز اس کا خاوند محمد حسین بلوچ اسے منا کر دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر اپنے چک جا رہے تھے جب موٹر سائیکل جوگی چوک ساہیوال کے پل نہر اوور ہیڈ برج پر پہنچے تو موٹر سائیکل کے آگے گدھا گاڑ ی آگئی جونہی موٹر سائیکل رکی تو زاہدہ موٹر سائیکل سے اتر کر پل سے نہر میں کود گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی اس کے خاوند محمد حسین نے بھی نہر میں کود کر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اس کے ہاتھ نہ آئی ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے آج بھی لاش کی تلاش جاری رکھی ابھی تک لاش برآمد نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :