حکمرانی کے خواہشمند رکھنے والے سیاستدان عید الفطر کے تقاضے اور آداب کب سیکھیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

جمعہ 8 جولائی 2016 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ مستقبل میں حکمرانی کے خواہشمند رکھنے والے سیاستدان عید الفطر کے تقاضے اور آداب کب سیکھیں گے۔عید پر بھی سیاسی رہنماوں میں لفظی جنگ رکی نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اخوت اور روداری کے پیامبر حضرات میاں میر کے دربار کے سائے تلے نفرت، تعصب اور الزامات کے کانٹے تقسیم کرتے رہے، علما کرام وضاحت کریں۔

نمازعید کے اداب کیا ہیں؟۔وفاقی وزیرریلوے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں نماز عید سے متعلق بھی علما سے استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ڈیڑھ درجن افراد کے ہمراہ لندن کے ایک ہوٹل کے بند کمرے میں نمازعید ادا کی جبکہ لندن میں کئی مقامات پر نماز ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :