عیدالفطر کے موقع پرشہری بڑی تعداد میں اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر گئے فاتحہ خوانی کی اور قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

جمعہ 8 جولائی 2016 14:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء)عیدالفطر کے موقع پرشہری بڑی تعداد میں اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر گئے فاتحہ خوانی کی اور قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی قبرستان،عیدگاہ قبرستان، جدید قبرستان کمیٹی چوک،بابا گوہر علی شاہ قبرستان دھمیال روڈ سمیت دیگر قبرستانوں میں مرد و خواتین کا بھرپوررش رہا۔ اس موقع پر پارکنگ کے ناکافی انتظامات کے باعث پیرودھائی قبرستان اور عیدگاہ قبرستان کے باہر ٹریفک کا رش رہا۔قبرستانوں کو جانے والی سڑکوں پر جگہ جگہ پھولوں کے عارضی اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ اپنے پیاروں کی یاد میں قبرستان میں جاکر قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے خواہاں حضرات یہاں سے خریداری کر سکیں۔