صدر ممنون حسین سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات ‘عید کی مبارکباد دی

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘صدر مملکت کی عسکری قیادت سے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے مسلح افواج کے سربراہان چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله‘ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر نے کہا کہ پاک فوج کے جوان محاذ پر موجود افسروں اور جوانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لئے پاک فوج نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :