Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

پانامالیکس کی تحقیقات پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا،تحریک جاری رہے گی‘وزیراعظم کو غلط فہمی ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے‘ملک میں بادشاہت ہے‘حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنارہے ہیں“ عمران خان

جمعہ 8 جولائی 2016 13:16

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا20 جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیس جولائی کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا،تحریک جاری رہے گی۔لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہسب سے پہلے وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں، پاناما لیکس پر وزیراعظم کی کرپشن واضح ہوچکی ہے، اگر وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوگا، تو کسی چور اور ڈاکو کا بھی احتساب نہیں ہوپائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کرپشن نے پہنچایا ہے، جبکہ وزیراعظم کو غلط فہمی ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے، بلکہ ملک میں بادشاہت ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنارہے ہیں۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مدارس کے بیس ہزار طلباء کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے، جبکہ مدارس کو پیسہ دینے کا معاملہ کے پی کے حکومت کا ہے، جس پر وہ خود جواب دیں گے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو سے قبل لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے سیالکوٹ جلسے اور لاہور میں ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات