کراچی‘ عید پر سمندرمیں نہانے پر پابندی‘ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 19افراد گرفتار

جمعہ 8 جولائی 2016 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کراچی میں عید کے موقع پرسمندرمیں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی، جبکہ دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پرپولیس نے 19افراد کو دھرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساوٴتھ ثاقب میمن کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی ہدایت پر پولیس نے سمندر میں نہانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت سمندر میں نہانے پر انتظامیہ نے پابندی عائد کردی ہے۔ ادھر سی ویو پولیس نے ون ویلنگ کرنیوالے 19نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :