صدر مملکت کی وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک بات چیت‘ وزیر اعظم نواز شریف کو عید اور صحت یابی پر مبارک باد دی

پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعا گو ہے اور ماہ رمضان میں لاکھوں پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آپ کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی ہیں ‘ صدر ممنون حسین

جمعہ 8 جولائی 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بات چیت ہوئی۔صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عید اور صحت یابی پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہے اور ماہ رمضان میں لاکھوں پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آپ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم جلد مکمل صحت یاب ہوکر پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی اپنے ہم وطنوں کے درمیان ہوں گے۔