سعودی وزارت داخلہ نے مدینہ اور قطیف میں حملے کرنے والے حملہ آوروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 12:51

سعودی وزارت داخلہ نے مدینہ اور قطیف میں حملے کرنے والے حملہ آوروں کے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) : سعودی وزارت داخلہ نے مدینہ اور قطیف میں ہونے والے حملوں کے خود کش حملہ آوروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہیں۔ وزارت داخلہ حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب حملے کرنے والے حملہ آور کا نام نئیر مسلم حماد النجیدی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 26 سالہ نئیر مسلم ایک سعودی شہری اور منشیات کا عادی تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کو جاری کی گئی وزارت داخلہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قطیف میں حملہ کرنے والے 23 سالہ عبدالرحمان العمر، 20 سالہ ابراہیم العمر اور 20 سالہ عبدالکریم الحسنی تھے۔ ان تینوں حملہ آوروں نے تاحال سعودی عرب کے قومی کارڈ حاصل نہیں کیے تھے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملوں کے تحقیقات کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 پاکستانی شہری جبکہ 7 سعودی شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدینہ میں کیے گئے خود کش دھماکے میں نائٹروگلیسرین کے نمونے ملے ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیمیں مزید نمونے حاصل کرنے اور ٹیسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ پانچ جولائی کو سعودی عرب کے تین شہروں میں خودکش حملے کیے گئے تھے۔ سب سے پہلا حملہ جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر، دوسرا شیعہ اکثریتی علاقہ قطیف جبکہ تیسرا خود کش دھماکہ مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :