ساہیوال‘ کنعان پارک میں جھولا گرنے سے 50افراد زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 11:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ساہیوال کے علاقے کنعان پارک میں جھولا گرنے سے 50افراد زخمی ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کنعان پارک میں جھولا گرنے سے دس خواتین اور پانچ بچے سمیت پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے آٹھ افراد کی حالت انتہائی نازک ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسرے جانب پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ حکام کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جارہیں، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :