کراچی‘ اورنگی ٹاوٴن اوراتحاد ٹاوٴن میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاوٴن‘ 33 افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کئے گئے افراد میں افغان ، برمی اور بنگلادیشی شامل

جمعہ 8 جولائی 2016 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن اور اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے 33غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں افغان ، برمی اور بنگلادیشی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اورنگی ٹاوٴن سے 22اور اتحاد ٹاوٴن سے 11غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ گرفتار افراد میں افغان ، برمی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :