غیر سنجیدہ سیاستدانوں کو روڈ شوز سے اجتناب کرنا چاہئے ہمیشہ کارکردگی دکھانے اور عوامی ووٹوں کے ذریعے ہی تبدیلی آتی ہے

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے موقع پر بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 11:58

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ سیاستدانوں کو روڈ شوز سے اجتناب کرنا چاہئے ہمیشہ کارکردگی دکھانے اور عوامی ووٹوں کے ذریعے ہی تبدیلی آتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں بچوں کے ساتھ عید منا کر خوشی ہوئی ہے۔ اپوزیشن کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ کی باتوں کا ہم برا نہیں مناتے ہمارا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا اکٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بچوں سے سبق سیکھنا چاہئے کسی کی پگڑی اچھالنے اور اونچا بولنے سے تبدیلی نہیں آتی۔