چترال میں سیلاب سے 29 افرادجاں بحق ہوئے،10کی تلاش جاری ہے

چترال میں سیلابی ریلے سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو رپورٹ پیش کر دی

جمعہ 8 جولائی 2016 11:58

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چترال میں سیلابی ریلے سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کے ساتھ چیک بھی تقسیم کردئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے سے متاثرہ 50 خاندانوں میں امدادی سامان کے ساتھ چیک بھی تقسیم کر دئے گئے، چترال کے سیلابی ریلے میں 29 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 19 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلے میں 20 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 35 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے سیلابی ریلے میں 5 پاک فوج کے جوان بھی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :