جلد انصاف کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے‘ازخود نوٹس لینا ہمارا کام نہیں‘عدالت حکومت کی پالیسیوں میں مداخلت نہیں کرے گی‘ دنیا ججز کی جانب دیکھتی ہیں لیکن سارا کام ایڈمنسٹریشن کرتی ہے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 11:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جلد انصاف کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے‘ازخود نوٹس لینا ہمارا کام نہیں‘عدالت حکومت کی پالیسیوں میں مداخلت نہیں کرے گی‘ دنیا ججز کی جانب دیکھتی ہیں لیکن سارا کام ایڈمنسٹریشن کرتی ہے۔ وہ عید کے دوسرے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے۔

(جاری ہے)

از خود نوٹس لینا ہائیکورٹ کا کام نہیں ہے، ہم حکومت کی بنائی گئی پالیسیوں میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ حکومت کے ساتھ ایک نظام کے تحت کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں خامیاں دور کرنا ہے جس کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ضلعی عدالتوں کا معیار بہتر ہونے سے پائیکورٹ پر کیسز کا دباوٴ کم ہو گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ستمبر میں ہائیکورٹ کی خالی اسامیاں پْر کردی جائیں گی۔ عید کی چھٹیوں کے بعد شکایات سیل بھی قائم کیا جائے گا۔ سائلین براہ راست کمپلینٹ سیل میں شکایات درج کرا سکیں گے۔