وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے‘پاکستان کی بقاء کیلئے ”میں سے ہم‘ ‘ہونا پڑے گا‘پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو مضبوط اور توانا بناناہے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 11:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے‘پاکستان کی بقاء کیلئے ”میں سے ہم‘ ‘ہونا پڑے گا‘پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو مضبوط اور توانا بناناہے۔

(جاری ہے)

وہ عید کے دوسرے روز لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ 3 برس کے دوران ہر شعبے میں بے پناہ محنت سے کام کیاگیاہے۔

اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت کواپنا کر ہی ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’میں‘ کی روش نے ماضی میں بھی ملک و قوم کی ترقی کا راستہ روکا ہے، پاکستان کی بقاء ’ہم ‘کی روش اپنانے میں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو مضبوط اور توانا بناناہے۔