ترک وزیر اعظم کا صدر ممنون حسین کو ٹیلیفون ‘عید کی مبارک باد دی

دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کیخلاف تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ صدر ممنون کی سانحہ استنبول پر افسوس کا اظہار

جمعہ 8 جولائی 2016 11:54

استنبول/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور دونوں ملک کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون مستحکم کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ترک وزیراعظم نے صدر مملکت کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ صدر ممنون حسین نے بھی ترک قیادت اور عوام کو عید کی مبارک باد دی اور سانحہ استنبول پر افسوس کا اظہار کیا۔

ادھر ٹیلیونک گفتگو کے دوران صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم نے سانحہ استنبول پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی ایک جان اور دو قالب ہیں۔

متعلقہ عنوان :