Live Updates

وزیراعظم نواز شریف کیلئے آنے والے وقتوں میں مشکلات ہیں‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اچھے تعلقات ہونے چاہئیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 جولائی 2016 11:54

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے آنے والے وقتوں میں مشکلات ہیں‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات لندن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ رمضان المبارک کے درمیان دہشت گردی کے کافی واقعات ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کئی پہلوؤں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔ بلاول بھٹو نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامع مسجد کی بجائے فائیو سٹار ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی تاہم میڈیا کی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن میں کہاں عید کی نماز ادا کی۔ وہ بلاول بھٹو کے ہمراہ عید کی نماز پڑھتے ہوئے ٹی وی چینلز پر نظر نہیں آئے۔ (ن غ)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات