بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاوزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون ‘عید کی مبارکباد دی ‘نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 8 جولائی 2016 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عید الفطر کے روز وزیراعظم نواز شریف کو لندن ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔