وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی کی تیاریاں، قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ مختص

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 11:52

وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی کی تیاریاں، قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قومی ائیرلائن کا خصوصی طیارہ مختص کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے خصوصی طیارے سے متعلق بیان دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے طیارے میں زیادہ نشستیں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے بوئنگ 777طیارہ مختص کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مذکورہ طیارہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن سے باہر ہو گیا ہے ۔ فلائٹ آپریشن سے نکلنے کے بعد پی آئی اے کی ٹورنٹو سمیت دیگر ممالک میں جانے والی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کو لیجانے کے لیے بوئنگ 777کا طیارہ خالی لندن بھیجا جائے گا جس کے بعد لندن سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان کے ہمراہ خصوصی طیارے میں وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :