پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے‘وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔سیدخورشید شاہ
میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 21:54
سکھر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے۔ وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔ پتہ نہیں کیوں حکومتی وزرا برہم ہیں۔ وزیراعظم نے تو خود کہا تھا کہ میں احتساب کے لیے تیار ہوں۔ سعودی عرب میں دہشتگردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو لوگ مدینہ منورہ میں دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ انسان نہیں ہو سکتے۔
عالم اسلام کے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ حیوان ہیں۔ سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں، وہ غلطی پر ہیں۔ عالم اسلام کو دہشتگردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی صرف پاکستان، ترکی اور افغانستان میں ہی کیوں ہے۔
اسرائیل اور دیگر ممالک میں کیوں نہیں ہے؟۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے عالم اسلام کے رہبروں کو آگے آنا ہوگا۔ لوگ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ایک طاقت بن جائیں گے۔ محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت پہلے کون سے مقدمات درج ہوئے ہیں جو اب اچکزئی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوگا۔ انہوں نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری پاکستان میں مہاجر ہیں۔ ملکی قوانین کے تحت انہیں اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.