امریکا نے پاکستان کو دوپاور پلانٹ دیئے ہیں جبکہ تقسیم کارکمپنیوں کو اپنے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے100ملین ڈالرزکی امداد فراہم کی گئی ہے:لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:34

امریکا نے پاکستان کو دوپاور پلانٹ دیئے ہیں جبکہ تقسیم کارکمپنیوں کو ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل زیکری ہارکن رائڈر نے کہا ہے کہ جنرل الیکٹرک بھکی ،جھنگ اور بلوکی میں نصب کئے گئے پاورپلانٹس دنیا میں جدید ترین اور بہترین پلانٹس سمجھے جاتے ہیںاور پاکستان پہلا ملک ہے جس نے یہ حاصل کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی جریدے سے انٹرویومیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹس کے انجن ایل این جی پر چلتے ہیں اور ان کی کارکردگی دیگر پلانٹس سے بہترین ہے اور ان کی وجہ سے کم خرچ میں زیادہ بجلی حاصل کی جاسکے گی،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جسے امریکہ نے یہ پلانٹ فراہم کئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایل این جی اورکوئلے کے پراجیکٹ 2017 کے اختتام تک بروقت مکمل ہو گئے تو سسٹم میں 5ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی جو کہ تقریبا شارٹ فال پر قابو پالے گی۔

معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر پاکستان توانائی بحران پر قابو پالیتا ہے تو اس کے گروتھ ریٹ میں ہونے والا دو فیصد اضافہ اسے دنیا کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا۔ امریکی قونصل جنرل کے مطابق یو ایس ایڈ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو اپنے سسٹمز میں مزید جدت لانے پر زوردیا ہے،اس سلسلے میں 23ہزار ڈیجیٹل میٹرزلگیں گے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تقسیم کے عمل میں بہتری لانے کیلئے100ملین ڈالر زمنتقل کئے گئے ہیں جن کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اربوں روپے کے لائن لاسز سے بچا ناہے۔

انہوں نے کہا یو ایس ایڈ کے لاگو کردہ لوڈمینجمنٹ سسٹم نے تقسیم کار کمپنیوں کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پائیں اس سے نہ صر ف ان کی کارکردگی بڑھی ہے بلکہ وہ 94فیصد تک اس قابل ہو گئے ہیں کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پاسکیں۔مزید یہ کہ اس سے 1200میگاواٹ بجلی بھی بچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :