لوزیانا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:29

لوزیانا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہروں ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روزبھی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں سینکڑوں افراد دوسری رات بھی اس مقام پر جمع ہوئے جہاں پولیس نے سیاہ فام شخص کو سڑک پر گرا کر گولی ماری تھی۔

سیاہ فام شخص ایلٹن سٹرلنگ کی ہلاکت کے بعد احتجاجاً سینکڑوں غم زدہ افراد، دوست اور ا±ن کے رشتے دار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔مظاہرین سیاہ فام کی زندگی اہم ہے کے نعرے لگا رہے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں‘امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کی جانب سے نسلی تعصب کی بنیاد پر قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دو سفید فام پولیس اہلکار کھڑے ہیں اور 37 سالہ شخص سڑک پر گرا ہوا ہے۔ویڈیو میں ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایلٹن سٹرلنگ کو نیچے گرانے کے بعد کئی بار گولیاں ماری گئیں اور ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ویڈیو میں ا±س کے کچھ ہی دیر کے بعد ایک پولیس اہلکار زمین پر پڑے شخص کے پاجامے میں کوئی چیز نکالتا ہے اور زمین پر پڑے شخص کے سینے سے خون نکل رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسٹر سٹرلنگ مسلح تھے۔امریکی نشریاتی ادارے کو یہ ویڈیو ایک دکاندار نے دی ہے جن کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پولیس کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔سیاہ فام شخص ایلٹن سٹرلنگ پانچ بچوں کے باپ تھے جو ان دنوں چھٹیوں پر تھے۔امریکہ کے محکمہ انصاف نے اس واقعے کی انکوئری کا حکم دیا ہے اور لوزیانا کے گورنر نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے متعدد واقعات کے بعد ملک میں افراد سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ روز سینکڑوں افراد نے لوزیانا میں مظاہرہ کیا جبکہ فلاڈیلفیا میں سینکڑوں افراد نے ایلٹن سٹرلنگ کی ہلاکت کے بعد احتجاجاً سٹرک بند کر دی۔امریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے تشدد کے واقعات کے بعد عوامی سطح پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک اندازے کے مطابق ہر سال 1,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تر سیاہ فام امریکی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :