عید کے دوسرے دن بھی لاہور کی سیرگاہوں اور چڑیا گھر میں رش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:29

عید کے دوسرے دن بھی لاہور کی سیرگاہوں اور چڑیا گھر میں رش

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7جولائی۔2016ء) عید کے دوسرے دن بھی لاہور کی سیرگاہوں اور چڑیا گھر میں رش ہے -لوگ عزیزواقارب سے ملنے کے لیے ایک دوسرے کے گھروں میں بھی جارہے-چڑیا اور سیرگاہوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں -عید کے دوسرے دن روایت کے طور پر خصوصی دعوتیں منعقد کی جارہی ہیں اور رات گئے تک گپ شپ کی محفلیں سجیں گی-لاہور سمیت ملک بھر میں پیر کے روزتک چھٹیوں کا سماں رہے گا-سکولوں میں پہلے ہی بچوں کی گرمیوں کی چھٹیاں چل رہی ہیں عید کی تقریبا ہفتہ بھر کی چھٹیوں سے لوگ مری اور دیگر تفریخی مقامات کا بھی رخ کررہے ہیں -تاہم شدید بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے عید سے پہلے ہی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ سیلاب‘لینڈسلیڈنگ اور شدید بارشوں کے حذشے کے پیش نظر شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے سے گریزکیا جائے-واضح رہے کہ کے پی کے اور گلگت بلتستا ن طوفانی بارشوں اور سیلاب کی لیپٹ میں ہیں -

متعلقہ عنوان :