بہاولپور میں عید الفطر پر موٹر سائیکل کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہو گئے 66 کی حالت تشویشناک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:23

بہاولپور میں عید الفطر پر موٹر سائیکل کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت ..

بہاولپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7جولائی۔2016ء) بہاولپور میں عید الفطر پر موٹر سائیکل کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہو گئے جبکہ 66 کی حالت تشویشناک ہے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی انتظامیہ کے مطابق حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے۔

(جاری ہے)

جن میں چوک بھٹہ کا رہائشی شہزاد اور شاہدرہ کا نوجوان شہزاد اور ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 230 افراد زخمی ہوئے جن میں 66 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں مقابلہ بازی، غیر محتاط ڈرائیونگ، ون وہیلنگ سمیت دیگر واقعات شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :