بنگلہ دیش میں عیدگاہ کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک 5افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 جولائی 2016 17:23

بنگلہ دیش میں عیدگاہ کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک 5افراد ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔7 جولائی۔2016ء) بنگلہ دیش کے ضلع کشور گنج میں نمازِ عید کے اجتماع کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت5افرادہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع کشور گنج میں مسلح افراد کے گروہ نے پولیس کی چیک پوسٹ پر پٹرول بم پھینکے اور یہ چیک پوسٹ اس میدان کے قریب تھی جہاں نماز عید کا اجتماع ہو رہا تھا۔

بم دھماکے کے وقت میدان میں عید کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ضلع کشور گنج ڈھاکہ دارلحکومت سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عید کے اجتماع میں دو لاکھ کے قریب افراد شریک تھے۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی ہے خیال رہے کہ گذشتہ جمعے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کر کے 20 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس کے تقریباً 12 گھنٹے بعد فوج کے آپریشن میں پانچ حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام لوگوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔بھارت اوربنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :