مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ نیپالی ہلاک

منگل 5 جولائی 2016 21:59

کھٹمنڈو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جولائی ۔2016ء) نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد ایک غار میں بنائے ہوئے مکان میں مو جودتھے کہ مٹی کا تودہ گر گیا۔ ان میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ نیپالی وزارت داخلہ نے منگل کو جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :