شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عید الفطر بروز بدھ 6 جولائی کو ہو گی: مفتی منیب الرحمان کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 21:33

شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عید الفطر بروز بدھ 6 جولائی کو ہو ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عید الفطر بدھ کے روز 6 جولائی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ملک کے متعدد علاقوں سے موصول ہوئیں۔ لہذا عید الفطر انشاء اللہ 6 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :