لنگر باہتر روڈ پر ڈاکووٴں کی دلیرانہ واردات،سڑک بلاک کر کے متعدد گاڑیوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں،2 ڈاکو گرفتار

منگل 5 جولائی 2016 21:19

فتح جنگ ۔ 5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جولائی۔2016ء) لنگر باہتر روڈ پر ڈاکووٴں نے سڑک بلاک کر کے متعدد گاڑیوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیں، مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا،2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لنگر باہتر روڈ پر اٹک فتح جنگ روڈپر صبح 4 بجے چار ڈاکووٴں عمران، بلال، جیلانی اور اسد ساکنان تھٹہ تحصیل جنڈ نے سڑک بلاک کر کے سوزوکی ، ٹرک ،ڈمپر اور موٹرسائیکلوں پر سوارافراد سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر جہانگیر نامی شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ باہتر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایس ایچ او کی سربراہی میں لوگوں اور پولیس نے ڈاکووٴں کا پیچھاکیا جس کے نتیجے میں 2ڈاکو کوٹ صلابت سے گرفتار کرلیے جبکہ ایک ڈاکونے قریبی ندی میں چھلانگ لگا دی اور تلاش کے باوجود نہیں ملا، ڈاکووٴں کا تعاقب کرنے والے ایک شہری محمد نثار عرف فوجی بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ باہتر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :