راولپنڈی،لڑائی جھگڑے ،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

منگل 5 جولائی 2016 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے ،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2افراد کواغوا کر لیا گیاتھانہ ایئر پورٹ پولیس کو غلام رسول نے بتایا کوسٹر نمبرآر آئی ایس9190کے ڈرائیور نے نہایت تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے اس کے ملازم عاطف علی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو محمد شریف جدون نے بتایا کہ میری سالی کے بیٹے نقیب نے مظہر حسین اورعابد حسین نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے میری گاڑی نمبرآر آئی8455 کے شیشے توڑ دئیے اور میرا موبائل بھی نکال کر لے گئے ،تھانہ صدر واہ پولیس کو صدیق اعظم نے بتایا کہ شاہ اعظم ، ثانی بی بی ، امجد بی بی ، ذوبیہ فاروق بی بی ، ایمن بی بی اور جمال شاہ نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

،تھانہ ٹیکسلا پولیس کو سچل خان بتایا ہے کہ میں اپنے اہل خانے کے ساتھ کیری ڈبہ میں ٹھٹھہ خلیل کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ کارنمبر ایل ای ڈی 4913نے ہمیں ٹکر ماردی جس کی وجہ ہم شدید زخمی ہوگئے ہیں تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو پشاور کے رہائشی آصف خان نے بتایا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس 5سے6افراد میرے بہنوئی محمد یوسف کے گھر آئے اور اس کو اپنے ساتھ لے گئے جو آج تک واپس نہیں آیا ہے ،تھانہ صادق آباد پولیس کو ڈھوک کالا خان کی رہائشی خاتون ام کلثوم نے بتایا ہے کہ میری والدہ کی وفات کے بعد میرے شوہر عباس نے میری بہن سدرہ سے ناجائر تعلقات بنا لئے اور اب عباس ہمراہ اپنی والدہ اور والد کے میری بہن سدرہ کو اغواء کرکے لے گیاہے۔

متعلقہ عنوان :