سعودی عرب سے عید منانے کیلئے 14 ہزار 300لوگ اردن میں داخل

منگل 5 جولائی 2016 20:26

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں لوگ اپنوں کے ساتھ عید منانے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ برادر اسلامی ملک اردن کے جنوبی بارڈر پر بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے جہاں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ بڑی تعداد میں ملک میں داخل ہورہے ہیں۔اردن کے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرنل جہاد حاجی کے مطابق سعودی عرب سے کم و بیش 14 ہزار 300 لوگ صرف 4 دنوں میں اردن میں داخل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران اردن میں 13 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات سے 5 ہزار 318 گاڑیاں اردن کے بارڈر کو کراس کرکے ملک میں داخل ہوئی ہیں۔اس وقت ساڑھے سات لاکھ اردنی باشندے بیرون ملک کام کررہے ہیں جن میں سے 3 لاکھ سعودی عرب اور 2 لاکھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اردن سعودی شہریوں کیلئے چھٹیاں گزارنے کیلئے بحرین اور دبئی کے علاوہ تیسری پسندیدہ ترین جگہ ہے اور ہر سال 10 لاکھ سعودی وہاں چھٹیاں گزارنے کیلئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :