وزیرآباد،ن لیگ کے 2مقامی دھڑوں کی افطارپارٹیاں سیاسی قوت کے مظاہرے میں تبدیل

منگل 5 جولائی 2016 20:19

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے دو مقامی دھڑوں کی افطار پارٹیاں سیاسی قوت کے اظہار میں تبدیل۔ایم پی اے کی جانب سے دی گئی افطار دعوت میں ایک ایم پی اے ، 23کونسلران اور یونین کونسلوں کے 10چیئرمینوں کی شرکت جبکہ ایم این اے گروپ کی عوت میں ایم این اے اور ضلعی صدر کے علاوہ 8کونسلروں نے شرکت کی۔ایم پی اے گروپ کی زیادہ قوت سامنے آنے سے مقامی سیاسی حلقوں میں اس گروپ کی جانب سے بابو شعیب ادریس کو مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے ۔

ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ ، سابق تحصیل ناظم نوازش علی چیمہ، سابق ایم پی اے شاہنواز چیمہ،اعظم اکبر کلیر اور میجر محمد الطاف کے علاوہ میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے 23کونسلروں اور تحصیل کے 10چیئر مین حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقامی کونسلران میں امیدوار چیئرمین بابو محمد شعیب ادریس، عثمان چاند، محمد نوید پا پا ،محمد ناصر یوسف، محمد شبیر چوہان، قدرت اللہ زرگر، خواجہ محمد شعیب، سیٹھ محمد ندیم، سیٹھ محمد رمضان،محمد عارف کھوکھر، زاہد منہاس،فرحان ملک ربانی ، محمد شفیق بلا پہلوان، جاوید چیمہ اور شعیب نومی شامل تھے ۔

اس پارٹی میں میر ماجد علی سالار کی نمائندگی میر اعجاز اور اکبر اعظم کی نمائندگی ان کے کزن نے کی جبکہ چیئرمینوں میں خالد چیمہ، سجاد احمد، انصر سندھو، محمد آصف کلیر، محمد سلیم دولا،رضوان شاہ، حاجی محمد اختر،اعجاز احمد پرویااور رانا اورنگزیب شامل تھے۔ایم این اے گروپ کی جانب سے دی گئی افطار دعوت میں ایم این اے افتخار احمد چیمہ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر مستنصر علی گوندل کے علاوہ امیدوار چیئرمین طارق علی گوندل، عبد الرحمان، مرزا ظہیرانجم بیگ، عمران رسول بٹ، محمد ارشد سلیمی ، ارسلا ن بلوچ ، محمد نعیم چیمہ اور ملک ذبیح اللہ شامل تھے۔

ایم پی شوکت منظور چیمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو چیئرمین ان کے ہی گروپ سے ہو گا۔ ان کا چیئرمین وزیرآباد کی تعمیر و ترقی کو تیز کرکے عوام کی امنگوں کے مطابق شہر کو تبدیل کر دے گا۔ تیسری افطار پارٹی پی ٹی آئی کے راہنما شبیر احمد چیمہ کی جانب سے دی گئی جس میں حامد ناصر چٹھہ اور محمد احمد چٹھہ کے علاوہ دو کونسران شعیب نومی اور صغیر احمد چٹھہ نے شرکت کی ۔ علاو وہ ازیں محمد رفیق بھٹہ، علی بہادر چٹھہ، لالہ محمد خلیل، محمد شبیر جونیجو،وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ، اللہ دتہ چیمہ ایڈووکیٹ، نصر اللہ چٹھہ، غلام حسین چیمہ ،خواجہ محمد شعیب ، محمد نواز کلیراور معززین علاقہ اور نوجوانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :