کہوٹہ،منتخب چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،کونسلروں اورمیونسپل کمیٹی ممبران کامیٹنگ کااحتجاج اوربائیکاٹ

منگل 5 جولائی 2016 20:15

کہو ٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء)ڈی سی او راولپنڈی اور سی پی او واپس ناکا م لوٹ گئے ۔”بہت دیر کردی مہربان آتے آتے “۔ منتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ممبران نے صبح سے شام تک بار بار” وقت کی تبدیلی “ کی وجہ سے زبر دست احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا ۔ ٹی ایم اے کہوٹہ کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے ڈی سی او راولپنڈی اور سی پی کی کہوٹہ کلب میں میٹنگ کا بطور احتجاج بائیکاٹ کردیا۔ پرہجوم پریس کانفرنس چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی کے آفس میں منعقد ہوئی ۔پریس کانفرس میں کہا گیا کہ ہمیں صبح سے شام تک با ر بار وقت تبدیل کر کے ذلیل و خوار کیا گیا کسی کے ذاتی ملازم نہ ہیں عوام کے منتخب نمائندے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر(ر)عبدالرؤف راجہ کی زیر صدارت تحصیل کہوٹہ کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے پریس کانفرنس میں متفقہ طور پر بطور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے انتظامیہ نے ہمیں آج بروز سوموار دن 11 بجے ڈی سی او کی کہوٹہ کلب میں میٹنگ کے بارے میں اطلا ع دی پھر وقت تبدیل کر کے 1بجے اور اس کے بعد 3:30بجے کا وقت دیا گیا بار بار وقت بدلنے سے روزہ کی حالت میں ہم صبح سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور نہ ہی ہمیں اجلاس کا ایجینڈہ دیا گیا ہے۔

لہذا ہم نے متفقہ طور پر بائیکارٹ کا فیصلہ کیا ہے چیئرمینوں نے کہا کہ 10یونین کونسلوں میں سے 8چیئرمین آزاد منتخب ہوئے جوکہ بعد میں غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے بیوروکریسی ایک سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو عوام میں بدنام کررہی ہے اعلیٰ قیادت اس کا نوٹس لے اس موقع پر چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ،راجہ ظفر بگہاروی، راجہ اشتیاق آف مٹور، ماسٹر یونس نارہ، راجہ ممتاز لہڑی، ظہور عباسی پنجاڑ، سجاد ستی کھڈیوٹ،راجہ شوکت دکھالی اور دیگر چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز موجود تھے جبکہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ الفتح گروپ کے قائد آصف ربانی قریشی نے بھی اس موقع پر تمام چیئرمینوں کی حمایت کرتے ہوئے بائیکارٹ کا اعلان کیا اور بیوروکریسی کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کہوٹہ کلب میں ڈی سی او کی آمد کے موقع پر انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے کرسیاں خالی پڑی رہیں جبکہ ٹی ایم اے ملازمین سیکرٹری سینٹری ورکرز بڑی تعداد میں پولیس تفری کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈی سی او راولپنڈی اور سی پی او کو بائیکارٹ کی اطلاع ملتے ہی راستے سے واپس راولپنڈی جانا پڑا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفاق وزیر خان نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی میٹنگ کے سلسلہ میں وہ نہ آسکے ۔