کوہاٹ،پھلوں اورسبزیوں کی خودساختہ مہنگائی ،حجام اوردرزیوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوناشروع کردیئے

منگل 5 جولائی 2016 20:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء)کوہاٹ میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیئے پھل سبزیوں کے علاوہ حجام اور درزیوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیے عید کی آمد کے ساتھ ہی پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ ہو گیا ٹماٹر دو سو روپے کلو تک پہنچ گئے ناجائز منافع خور مزید سرگرم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ ہیئر کٹنگ سلون کے مالکان اور درزی حضرات بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

(جاری ہے)

عید قریب آتے ہی خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی کوہاٹ بازاروں میں پھل اور سبزیوں کے من مانے نرخ مقرر کر دیے گئے سبزی میں ٹماٹر کی قیمت میں انتہائی اضافہ کر دیا گیا ہے فی کلو دو سو روپے تک بڑھا دئے گئے جبکہ پیاز کی قیمت میں بھی کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا عید میں زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں خاص طور پر اضافہ کیا گیا ہے دوسری جانب پھلوں میں آم اور کیلے کے نرخ میں بھی من مانا اضافہ کر دیا گیا جس کو دیکھتے ہوئے غریب افراد مایوس لوٹ رہے ہیں علاوہ ازیں کوہاٹ میں حجام حضرات نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیئے مختلف سلونز کے مالکان نے خود ساختہ نرخ مقرر کر دیے ہیں شیو بنانے کے ایک سو روپے سے دو سو روپے تک لیے جارہے ہیں جبکہ بالوں کے دوسو روپے سے تین سو روپے سے زائد زائد لیے جا رہے ہیں اسی طرح درزیوں نے بھی کئی گناہ اضافہ کر لیا ہے جبکہ کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔