مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونا شروع

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:51

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ لاہور سے 2 جبکہ لوئر دیر سے شوال کا چاند نظر آنے کی 8 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ سانگھڑ اور سوات سے بحی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔