اوکاڑہ عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:36

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے عید الفطر کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 841 مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الفطر کے 13اجتماع کھلے میدان میں ہونگے جن کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :