رمضان بازار ختم ، شہریوں کی خوشیاں مانند

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:30

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی05 جولائی ۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ نے عید سے ایک روز قبل ہی رمضان بازار ختم کر کے شہریوں کی خوشیاں مانند کر ڈالی دور دراز سے خریداری کے لئے رمضان بازار آنے والے روزہ دار مرد وخواتین بغیر خریداری کے و اپس لوٹ گئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ضلعی انتظامیہ نے عید سے ایک روز قبل ہی بجلی چوک اور لاری اڈہ میں لگنے والے پنجاب حکومت کے سستے رمضان بازار ختم کر ڈالے پاکپتن کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگی لیٹ سے ہونے پر عید سے ایک روز قبل خریداری کے لئے بڑی تعداد میں روزہ دار مرد وخواتین نے رمضان بازاروں کا رخ کیا تو وہاں جا کر علم ہوا کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر اطلاع ایک روز قبل ہی رمضان بازار ختم کر کے سٹال اکھاڑ دئے ہیں جس سے دور دراز سے آنے والے افراد نے انتظامیہ کی بے حسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مہنگے داموں دوکانوں سے غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی بحث و تکرار سے خریداری کی جس سے شہریوں کی عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں شہری حلقوں نے رمضان بازاروں کو ایک روز قبل بند کرنے اور اشیاء خوردونوش کی قلت پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :