یتیم بچوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے۔رشید راجپوت،غلام مصطفی ترین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 جولائی 2016 16:44

سانگھڑ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔05جولائی 2016ء):یتیم بچوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے یتیم بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیئے عیدی تقسیم کی گئی، تقریب میں الخدمت فاونڈیشن سانگھڑ کے صدر رشید راجپوت، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین، امیر جماعت اسلامی سانگھڑ ظہیر الدین سمیت بڑی تعداد میں یتیم بچوں نے شرکت کی، اس موقعے پر الخدمت فاونڈیشں سانگھڑ کے صدر رشید راجپوت کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے الخدمت فاونڈیشن نے یتیم بچوں کو عید کی خوشی میں شامل کرنے کے لیئے یہ تقریب رکھی ہے، نیشنل پریس کلب سانگھڑ کے صدر غلام مصطفی ترین کا کہنا تھا کہ یہ سانگھڑ میں ایک منفرد تقریب ہے جس میں یتیم بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹی جا رہی ہیں، الخدمت فاْونڈیشن سانگھڑ ہمیشہ غریب لوگوں کی خدمت کرتی رہتی ہے، امیر جماعت اسلامی ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ آج بچوں کی مدد کر کے دل کو حقیقی سکون ملا ہے، ہمیں عید کی خوشیوں میں غریبوں کو ضرور یاد کرنا چاہیے،اس موقعے پر راجہ راشد اصضر، عبدالرحمان خاصخیلی، منیش کمار،انیس الرحمان سمیت بڑ تعداد میں یتیم بچوں کے سرپرست موجود تھے۔