آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

منگل 5 جولائی 2016 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو اسٹیل مل کی نجکاری کا یقین دلا دیا۔ملازمین کی چھانٹی بھی ہوگی۔پاکستانی معیشت کی گیارہویں جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت کو سیاسی و سیکیورٹی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسٹیل مل کی نجکلاری کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے جواب نہ ملنے پرنجکاری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں میں ماہانہ اڑتالیس کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اس لئے ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ سیاسی دباوٴ کے باعث حکومت نے نجکاری کی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے۔ فیسکو کے شیئرز نومبر تک فروخت کر دیئے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات جاری ہیں جبکہ پی آئی اے میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس نیٹ بڑھانے، گردشی قرضے میں کمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :