نریندر مودی نے مرکزی کابینہ میں مزید 19 ارکان کو شامل کر لیا

منگل 5 جولائی 2016 15:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مرکزی کابینہ میں مزید 19ارکان کو شامل کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی کی کابینہ میں 19نئے وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے جنہوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ارکان میں پی پی چودھری ، سبھاش رامر بھامرے ، ایم جے اکبر ، ارجن رام مگوال ، انیل مادھوو دیو ، رمیش جگاجی ناگی ، پرشوتم رپالہ ، جسونت سنھ، مہندرا ناتھ پانڈے ، فگان کلاستے ، وجے گیول ، انو پریا پٹیل، مان سکھ منداویا ، ایس ایس اہلووالیہ، راجین گوہین، سی آر جودھری ، اجے تمتا ، رام داس اور کرشنا اراج شامل ہیں۔

ان کے علاوہ براکاش جوادیکرکابینہ وزیرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔نئے وزراء کا تعلق بھارت کی دس ریاستوں سے ہے اور نریندرا مودی کی جانب سے 2014 کے بعد اب تک کابینہ میں دوسری بار توسیع کی جا چکی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :