سعودی عرب دھماکے ، ایران کی بھی شدید مذمت ، دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کا پیغام

منگل 5 جولائی 2016 15:45

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) یرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی اتفاق رائے اور باہمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

متاثرین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قسیمی نے دنیا میں کسی بھی جگہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو دہشت گردی کے ذرائع، اسباب اور عوام کے خلاف ایکشن لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردانہ حملوں کی بے قابو لہر اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ بد رجحان محض ایک ملک تک ہی محدود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سدباب کا واحد راستہ اس معاملے پر عالمی اتفاق رائے ہے۔۔

متعلقہ عنوان :