انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرنے پروزیراعظم استعفیٰ دیں،آسٹریلوی حزب اختلاف

منگل 5 جولائی 2016 15:28

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) آسٹریلیا کے وفاقی انتخاب میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما بل شورٹن نے کہاکہ میرے خیال سے انھیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے عدم استحکام پیدا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر آسٹریلوی وزیر اعظم نے جواب میں کہا کہ وہ بہت ’پرامید‘ ہیں کہ ان کا کنزرویٹو اتحاد اکثریت کی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگا۔آسٹریلیا میں ’معلق پارلیمان‘ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں اہم جماعتوں میں سے کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے مطلوبہ 76 سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔آسٹریلیا کی الیکشن کمیشن (اے ای سی) کے مطابق ایوان زیریں کی 150 نشستوں میں سے برسراقتدار کنزرویٹو اتحاد کو 67 نشستیں ملی ہیں جب کہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی نے 71 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ چھ نشستیں آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کے حصے میں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :